ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ماضی کی غلطیاں دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو اب نئے انداز سے زندگی کی ابتدا کرنا ہوگی۔ بہت سے لوگ آپ کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں جو بچ گئے ہیں ان کو ناراض نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بہت کچھ جلد بدلنے والا ہے۔ خود کو اس کے لئے تیار رکھیں اور بار بار اس کام کی طرف نہ جائیں۔ جس میں آپ کو نقصان ہوا تھا۔ اب فی الحال موجودہ کام پر ہی نظر رکھنا ضروری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اندرون خانہ مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ کو بہت سنبھل کر اورخود کو اس سے الگ رکھ کر چلنا ہوگا۔ ورنہ دوسروں کی غلطیاں بھی آپ کے سر ہوں گی۔ اب بڑے فیصلے بھی کرنا ہوں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
نوکری پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان، البتہ صحت کے حوالے سے بہتری کی خبر ہے۔ مگر اولاد وغیرہ کے معاملات کچھ مناسب نہیں لگ رہے۔ اس میں بڑی حکمت عملی سے چلنا ہوگا آپ کو۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج اچھا دن ہے مگر غصہ بہت سے معاملات میں خرابی کا سبب بن جاتا ہے۔ اس کو قابو میں رکھنے کی اشد ضرورت ہے اور چند دن اپنے تمام کاموں کو بھی راز میں رکھ کر چلنے کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اپنی نظر اتاریں کچھ دنوں سے آپ بدنظری کا شکار چلے آ رہے ہیں اور مخالفت والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے جو آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ اپنا صدقہ چند روز دیتے رہیں ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا خانہ آپ کی صحت کی صورت حال کو ٹھیک ظاہر نہیں کر رہا، آپ جس بھی طرح سے ممکن ہو صدقہ دیں اور اپنی نظر بھی اتاریں۔ جو لوگ صرف اللہ سے رجوع کرکے چلیں گے وہی کامیاب ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اللہ نے چاہا تو وہ خبر سن لیں گے جس کے لئے کافی دنوں سے بے قرار تھے اور آپ کی پریشانی کم ہو سکے گی مگر آنے والے دنوں میں محنت کرنے کے لئے ابھی سے تیار ہو جائیں تو آپ کے لئے بہتر ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورت حال میں خرابی کے آپ خود ذمہ داری ہیں۔ ہر بات پر غصہ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ کچھ کام صرف حکمت عملی سے کرنا ہوتے ہیں۔ اس وقت آپ کو ہر معاملے میں سنبھل کر چلنے کی اشد ضرورت ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ نے بلاوجہ کی ٹینشن سر پر سوار کی ہوئی ہے۔ آپ پر کسی بھی قسم کی بندش وغیرہ کا کوئی اثر نہیں ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو اب آپ تیزی سے مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
استخارے سے کام لیں۔ آپ کو بہت کچھ معلوم ہو جائے گا کہ کس جگہ پر رکاوٹیں آ رہی ہیں۔ کیونکہ ایک اچھے وقت کا سامنا ہے۔ آپ کی رکاوٹوں کی وجہ سے وہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کیوں پریشان ہیں۔ زائچہ ٹھیک ہے اور یہ بتا رہا ہے کہ بحکم اللہ آپ مسلسل بہتری کی طرف سفر کررہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی منزل کے قریب ہوں گے۔ دو تین یوم کا انتظار ہے۔