ضلع انتظامیہ متحرک، منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

  ضلع انتظامیہ متحرک، منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           لاہور(جنرل رپورٹر)سوشل میڈیا پر نان اور روٹی کی قیمتوں پر کی جانے والی منافع خوری پر سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے شہر کے 16 علاقوں میں سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ نان 15 اور روٹی 10 روپے میں فروخت کروائی جائے۔ انہوں نے کہا اعوان ٹاؤن، ڈی ایچ اے فیز ون، سمن آباد، عبدالکریم روڈ، ویلینشیا، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی، آؤٹ فال روڈ، شیر شاہ کالونی، ڈریم گارڈن رائیونڈ، بحریہ ٹاؤن، الرحمان گارڈن فیز ٹو، دھرم پورہ اور صدر بازار، بسم اللہ چو الطاف کالونی، واپڈا ٹاؤن اینڈ این ایف سی اور تاجپورہ    میں نان اور روٹی کی قیمتوں کی طرف خصوصی توجہ دی جائے اور کسی بھی صورت زائد قیمتوں پر نان اور روٹی کی فروخت نہ ہونے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ منافع خوروں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک اور نان اور روٹی کی قیمتوں پر عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم نے تاجپورہ سکیم کا دورہ کیا اور مختلف تندوروں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے نان اور روٹی کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ تندور مالکان مقرر کردہ قیمتوں کے مطابق نان اور روٹی کی فروخت کر رہے ہیں اور روٹی 10 روپے جبکہ نان 15 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ڈی سی لاہور نے کہا کہ روٹی کی قیمت 12 روپے سے کم کر کے 10 روپے جبکہ نان کی قیمت 18 روپے سے کم کر کے 15 روپے مقرر کی گئی ہے، پرائس کنٹرول کمیٹی نے نانبائی ایسوسی ایشن سے ملکر نان اور روٹی کی قیمتوں کا تعین کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روٹی کاوزن  100 گرام جبکہ نان کا وزن 120 گرام یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔

 ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آٹے پر دی جانے والی سبسڈی کے باعث اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹا کا تھیلا 980 روپے کا ہوگیا ہے اور سبسڈی سے قبل 20 کلو کا آٹا کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں 1300 روپے میں دستیاب تھا۔