غیر قانونی شکاری پکڑے گئے

غیر قانونی شکاری پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب کیپٹن(ر) محمد ظفراقبال کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی زیر قیادت محکمہ جنگلی حیات کا صوبہ میں غیرقانونی شکار کی روک تھام کیلئے بھرپور آپریشن جاری،وائلڈلائف سٹاف بہاولنگرنے فورٹ عباس سے نایاب جنگلی جانورنیل گائے کے غیرقانونی شکار میں مشغول چھ شکاری رنگے ہاتھوں گرفتار کرایک لاکھ روپیہ محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ وصول کیا۔