شفاف نظام یقینی بنا کر ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، صدر مملکت
اسلام آ باد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ٹیکس محتسب کا ادارہ ٹیکس دہندگان کو بروقت اور فوری ریلیف فراہم کرکے انصاف کی راہ ہموار کرتا ہے۔ صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں وفاقی ٹیکس محتسب کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار سے خطاب کیا۔ صدر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن نے نہ صرف شکایات کے ازالے کے عمل میں آسانی پیدا کی ہے بلکہ ٹیکس کے قابل اعتماد ریکارڈ کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کی ہے۔ قبل ازیں وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے شرکا کو ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ محتسب آفس کی سالانہ رپورٹ 2021کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دو ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا تھا جبکہ مقدمات کے حل کی مدت بھی 60سے کم کر کے صرف 40دن کر دی گئی ہے۔
صدر مملکت