سینٹ میں ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر تعزیتی قرار داد منظور

سینٹ میں ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر تعزیتی قرار داد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)سینٹ نے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر متفقہ قرار داد منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان بالا میں مختلف امور پر سکندر میندھرو کا کردار اہم رہا ہے جبکہ اراکین سینٹ نے سینیٹر سکندر مندھرو کی سیاسی خدمات پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کی موت پر ہم سب رنجیدہ ہیں،،ایوان میں ڈاکٹر سکندر مہندرو کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی،سینیٹرز بہت سے ایوان میں آئے چلے گئے، ایوان کو فوت ہوجانیوالے سینٹرز کی فیملی کیلئے کچھ کرنا چاہیے۔ پیر کو سینٹ اجلاس کے دور ان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ آپ کے علم میں ہے کہ ایوان کے ممبر ڈاکٹر سکندر میندھرو وفات پاگئے ہیں،روایت کے مطابق معمول کا ایجنڈا معطل کیا جاتا ہے،ان کی زندگی پر بحث کے بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا۔ اجلاس کے دور ان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سکندر مندھرو کی وفات پر سینیٹ میں فاتحہ خوانی کی گئی،سینیٹر فیض محمد نے دعا کرائی۔ اجلا س کے دور ان سابق وزیر اعظم اور سینیٹر یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ ہم ایک مخلص ممبر سے محروم ہوگئے،مرحوم پیپلزپارٹی کے دیرینہ ساتھی تھے،ان کی پارٹی میں بے پناہ قربانیاں ہیں۔قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ میری ڈاکٹر صاحب کیساتھ اسی ایوان میں شناسائی ہوئی، نہایت اچھے انسان تھے،مرحوم نے پیپلزپارٹی میں رہ کر اچھی اور مثبت سیاست کی،وہ ایوان کے ریگولر ممبر تھے اور قانون سازی میں گہری دلچسپی لیتے تھے۔سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہاکہ ڈاکٹر سکندر مہندھرو سیاسی گھرانے کا ایک خوبصورت نام تھا،ڈاکٹر سکندر مندھرو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ شروع سے کھڑے رہے،سینیٹرز بہت سے ایوان میں آئے چلے گئے، ایوان کو فوت ہوجانیوالے سینٹرز سے ان کی فیملی کیلئے کچھ کرنا چاہیے۔ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے آفس سے فوت ہونے والے سینٹرز کیلئے کوئی حکمت عملی آنی چاہیے
سینیٹ

مزید :

صفحہ آخر -