حج آرگنائزر کو رقوم سعودی عرب بھجوانے میں شدید مشکلات کا سامنا

حج آرگنائزر کو رقوم سعودی عرب بھجوانے میں شدید مشکلات کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پرائیویٹ حج سکیم کی سعودیہ رقوم بھیجنے کے حوالے سے مشکلات کم نہ ہو سکیں وقت پر ٹی ٹی نہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر کی درجنوں کمپنیوں کے مکتب اور ہوٹل فائنل نہ ہونے کی وجہ سے ویزے نکالنا ناممکن ہو گیا ہے۔ سینکڑوں عازمین کی روانگی مشکوک ہوگئی ہے بڑے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے بینکوں کی مانپلی تاخیری حربے مرضی کا ریٹس لگانے کا عمل جاری ہے۔ پرائیویٹ کمپنیاں سمبا بنک سمٹ بنک کے ہاتھوں بلیک میل ہونے پر مجبور ہیں کیونکہ کم وقت کی وجہ سے کسی دوسرے بینک میں اکاؤنٹ نہیں کھول سکتے 17جون تک ساری رقم بھیجنا ضروری ہے ورنہ حاجیوں کی روانگی نہ ہو سکے گی۔ ہوپ اور حج آرگنائزر نے سٹیٹ بینک سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔
بحران

مزید :

صفحہ آخر -