حکومت کا ایک ایک لمحہ عوام کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے، فرخ حبیب

حکومت کا ایک ایک لمحہ عوام کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے، فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ  امپورٹڈ حکومت کا ایک ایک لمحہ پاکستان کی عوام کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز اور زرداری کی توجہ این آر او ٹو    پر ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ایک ایک لمحہ پاکستان کی عوام اور ملک کی معشیت کے لیے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے۔  فرخ حبیب نے مزید کہا کہ اس حکومت نے ڈالر 204روپے، روپے کی قدر میں 25روپے کمی، ایس پی آئی،مہنگائی 24فیصد، آٹا 20 کلو تھیلا، 300 مہنگا پیٹرول 60، گھی 200 روپے کلو مہنگا، بجلی، گیس 45 فیصد مہنگی کردی ہے۔، 
فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -