یوریا کھاد بلیک میں فروخت،ڈیلرز کی مال کماؤ مہم تیز

یوریا کھاد بلیک میں فروخت،ڈیلرز کی مال کماؤ مہم تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 چوک سرور شہید، اوچشریف، خانیوال، راجن پور،  ٹبہ سلطانپور (سپیشل رپورٹر،بیورو نیوز،  نمائندہ پاکستان،نامہ نگار،(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
سٹی رپورٹر)  ٹبہ سلطان پور میں یوریاکھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور بحران پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا ہے ماہانہ وارابندی پر اہل علاقہ کے کاشتکار ٹبہ سلطانپور میں یوریاکھاد لینے کے لیے پہنچے تو کھادڈیلروں نے کاشتکاروں کو واضح کہہ دیا کہ فرٹیلائزر کمپنیوں سے یوریا کھاد منگوانا بند کر دی ہے اس موقع پر ٹبہ سلطان پور اور نواحی علاقہ جات کے کسانوں محمد صدیق محمد فیاض ناصر حسین عارف حسین شاہد محمود ندیم عباس وارث علی  غلام مرتضی اورنذر محمدودیگرنے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ٹبہ سلطان پور کے کھاد ڈیلر وں نے عام اورچھوٹے کسان کو کھادکی فراہمی نہ کرنے کا نیا بہانہ بنالیا ہے جبکہ یوریا کھاد خفیہ گوداموں میں رکھ کر سیکڑوں کی تعداد میں صرف اور صرف مخصوص لوگوں کے ذریعے بڑے کسانوں تک بلیک ریٹ میں فروخت کی جا رہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جس طرح بڑے کسانوں کو بلیک ریٹ پرکھادکی فروختگی کی جارہی ہے بیشک ہمیں بھی بلیک ریٹ پر کھاد کی فراہمی لازمی کی جائے تاکہ ہم اپنی مرتی فصلوں کو بچا سکیں اور ڈی سی وہاڑی سے مطالبہ کرتے ہیں نوٹس لیکر کاروائی کا سخت آ غازکیاجائیڈپٹی کمشنر، راجن پور جمیل احمد جمیل کی  ہدائیت پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال کی کھاد کے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی-مرغائی میں حکومت کی مقرر کردہ قیمت سے زائد وصولی پر کاروائی۔دو دکانیں سیل اور مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر راجن پور جمیل احمد جمیل نے کھاد کے ناجائز زخیرہ اندوزی اور قیمت سے زائد وصولی پر زیرو ٹلارنس پالیسی کا اعلان کر رکھا ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر دفتر خانیوال میں قائم  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم یوریا کھاد فراہمی پوائنٹس پر کسانوں کی  یوریا کھاد عدم فراہمی بارے شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے-جس کے لینڈ لائن نمبر 065,2551718 پر  شکایت درج کرائی جاسکتی ہے-ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کی زیر نگرانی قائم کنٹرول روم میں  تعینات عملہ کو موصول ہونے والی شکایات اور ان کے اندراج بارے ریکارڈ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔کسان رہنما ملک یوسف مانک نے کاشتکاروں کے ہمراہ شدید احتجاج  کرتے ہوئے بتایا تحصیل احمد پور شرقیہ میں عرصہ دراز سے تعینات زراعت افسر اشفاق احمد کی کرپشن کی خبر شائع ہونے پر بپھر گیا ھے اشفاق احمد کھاد ڈیلرزخواجہ ضمیر حسین،خواجہ گوہر عباس،خواجہ عدنان، خواجہ،خواجہ زوہیب، وغیرہ سے گٹھ جوڑ کر رکھا تھااور کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کرا کر  کھاد ڈیلر اپنے رکھے گئے مخصوص ایجنٹس اور پلے داروں کے ذریعے کھاد کنٹرول ریٹ سے 600 یا 700 روپے فی چوری کاشتکاروں کو بلیک میں کھلم کھلا مہنگے داموں فروخت کروا رہا تھا جسکی خبر شائع ہونے پر ناجائز جھوٹے مقدمات میں پھسانے اور جیل بھجوانے کی دھمکیاں دے رہا ھے ملک یوسف نے الزام عائد کیا محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے زراعت افسر اشفاق احمدکھاد ڈیلروں سے میل میلاپ کر کے ان پر فرضی کاروائیاں ڈال کر جرمانے کی رسید تھما دیتا اور کھاد ڈیلر گوداموں میں ایجنٹس مافیا کے زریعے کاشتکاروں کو من مانے ریٹ پر کھاد فروخت کر ھے ہیں  اگر کوئی کاشتکار اشفاق احمد کو کھاد ڈیلر کی شکایت کرے تو  کاروائی کی بجائے زراعت افسران اشفاق الٹا کاشت کار پر رعب جھاڑ کر اور ڈرا دھمکا کر اسیروانہ کر دیتا ھے ملک یوسف نے بتایا یہ کھاد ڈیلر بلیک میں کاشتکاروں کوکھاد فروخت کر کے ارب پتی بن گئے ہیں کوئی ان سے پوچھنے والا نہ ھے اگر انکی تحقیقات کی جائے تو اور بھی کئی انکشافات سامنے آئیں گے ملک یوسف مانک نے اہل علاقہ کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب،صوبائی وزیر زراعت اور ڈی سی او بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور اپیل کی محکمہ زراعت کے ان ملازمین کی میرٹ کی بنیاد پر تحقیقات کرا کر  انکے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے اور ان کھاد ڈیلر مافیاز س کاشتکاروں کو بروقت کنٹرول ریٹ پر مہیا کرا کر فصلوں کو نقصان سے بچایا جائے۔ کمشنر مظفرگڑھ علی عنان قمر نے ضلع بھر میں کسانوں کو کھاد کی فراہمی کیلئے متعدد سینٹر قائم کر دیئے  تحصیل چوک سرور شہید میں کسانوں کو کھاد کی فراہمی کیلئے 3 سیل پوائنٹ قائم کیئے گئے ہیں۔ تمام سیل پوائنٹ پر محکمہ مال اور محکمہ زراعت کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گی  کسانوں کو کھاد کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی  تمام سنٹرز پر روزانہ کی بنیاد پر دورہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے چوک سرور شہید سینٹر پر کھاد حکومتی نرخ 1850 روپے مہیا کی جا رہی ہے۔