موبائل فونز پر نئے ٹیکس کا نفاذ انتہائی افسوسناک،میاں عبدالرحمن
لاہور(سٹی رپورٹر) صدر پاکستان موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن میاں عبدالرحمان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ موبائل فونز پر نئے ٹیکس کا نفاذ انتہائی افسوسناک ہے۔ موبائل فون بزنس سیکٹر پر چھائے بحران کے حالات میں 16 ہزار روپے تک کے نئے بھاری ٹیکس کے نفاذ کا حکومتی فیصلہ رہی سہی کسر بھی نکال دے گا۔ حکومت دگرگوں حالات کو درست سمت لانے کیلئے ٹیکسوں میں کمی کرے۔
اور نئے ٹیکس نا لگائے۔ موبائل فون بزنس سیکٹر سے جڑے لاکھوں تاجر اور ہزاروں ملازمین ہول سیلر ریٹیلر اس بحران سے شدید پریشان ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل امپورٹڈ موبائل فونز پر نئے ٹیکس ناں لگائیں۔ کمزور ترین سطح پر کھڑے کاروباری حالات میں نئے ٹیسکون کا فیصلہ انتہائی پریشان کن ہے اسے فی الفور واپس لے کر تاجروں کی پریشانی دور کی جائے۔