تحفظ نامو س رسالت سب سے عظیم مشن ہے،شہزاد چوہان
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے سینئر رہنما شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ وہ عظیم مشن ہے جس کے سامنے کائنات کا کوئی نظریہ کسی قسم کی اہمیت نہیں رکھتا۔ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی نے صعوبتیں اور مشکلات جھیلیں مگر اس مشن سے پیچھے نہیں ہٹے۔ امیر تحریک لبیک پاکستان اپنے نظریئے پر کاربند رہتے ہوئے آواز اٹھاتی رہے گی۔ بھارت میں گستاخی کیخلاف احتجاج کیلئے نکلنے والے مسلمانوں پر بہیمانہ ظلم و ستم فاشسٹ مودی سرکار کا سیاہ چہرہ ہے۔ گھروں کو مسمار کرکے نوجوانوں بچوں بزرگوں پر گولیاں برسا کر ہندوتوا مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسول ص کبھی نہیں نکال سکتی۔