ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل  کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں:سیکرٹری کمیونی کیشن الطاف بلوچ

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل  کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ بیورو) سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب الطاف بلوچ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے تمام تر(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
 اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور نگران افسران منصوبہ جات ی اعلیٰ معیار کے مطابق تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ وزٹ اور مانیٹرنگ کے عمل کو مزید موثر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاول پور ڈویژن کے بلڈنگ سرکل کے منصوبہ جات بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایس ای بلڈنگ ڈویژن بہاول پور انور عادل، ایکسئن بلڈنگ بہاول پور نثار احمد، ایکسئن بلڈنگ رحیم یار خاں و بہاول نگر سمیت ڈویژن بھر کے دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت بہاول پور کے بلڈنگ سرکل کے 144ترقیاتی منصوبوں کے لئے 15688.34ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ ان منصوبہ جات میں سے 21ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ 114ترقیاتی منصوبہ جات زیر تکمیل ہیں۔ اجلاس میں جاری میگا پراجیکٹس بشمول میڈیکل کالج بہاول نگر، تھیلیسیمیا یونٹ، آر ایچ سی اُچ شریف، آر ایچ سی میانوالی قریشیاں، جوڈیشل کمپلیکس تعمیر ہائی کورٹ بلاک، رہائشی منصوبہ جوڈیشل آفیسرز اور سی ٹی ڈی ریجنل آفس کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔