زرعی یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 16واں اجلاس

زرعی یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 16واں اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سپیشل رپورٹر)ایم این ایس زرعی  یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا  16واں اجلاس منعقد ہوا۔جس کی صدارت رئیس جامعہ (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز نے کی۔اجلاس کے دیگر شرکا میں نمائندہ ڈی جی واٹر مینجمنٹ،نمائندہ ڈی جی زرعی تحقیق ڈاکٹر صغیر احمد،نمائندہ ڈی جی فیلڈ   اقبال صابر،چیف ایگزیکٹو پارب، رجسٹرار عمران محمود،ڈائریکٹر  گریجویٹ سٹڈیز ڈاکٹر ناصر ندیم، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم،ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا،ڈاکٹر حماد ندیم طاہر،ڈاکٹر اشفاق احمد،ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر تنویر الحق،ڈاکٹر جنید علی خان، ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر تنویر احمد،ڈاکٹر سلمان قادری،ڈاکٹر سرفراز ہاشم،اور ڈاکٹر محسن نواز نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد پر بات کی گئی۔مختلف شعبہ جات  میں نے ڈگری پروگرام کو شروع کرنے کیلئے مسودے پر غور کیا گیا۔تعلیمی نصاب جیسا کہ ایم ایس(آنرز)اینیمل نیوٹریشن اور  پی ایچ ڈی اینیمل نیوٹریشن ،ایم ایس (آنرز)ایگری ایکسٹینشن اور پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس شامل ہیں غور اور منظور کیے گئے۔طلبا طالبات کے تحقیقاتی موضوعات کو بریک بینی سے پرکھا گیا اور ان کی منظوری دی گئی۔غیرملکی ایکسپرٹ کے پینل کی منظوری دی گئی جو پی ایچ ڈی کی تحقیقات کو سائنسی انداز سے معائنہ کریں گے۔