بداخلاقی مقدمہ،دومجرموں کو 15-15سال قید کی سزا
ملتان ( خصو صی رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون سے بداخلاقی کے مقدمے میں گرفتار ملزمان معاز اور عبدالغفور کو جرم ثابت ہو نے پر15/15 سال قید اور 50/50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔فا ضل عدالت میں پولیس تھانہ قادر پور راں کے استغا ثہ کے مطا بق مجرمان نے گزشتہ برس تھانہ علاقے میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا پولیس(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
تھانہ قادر پور راں نے اس وقوعہ کا بروقت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی تھی پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیاجس پر فا ضل عدالت نے مجرمان معاذ اور عبدالغفور کو 15/15 سال قید اور 50/50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا مجرمان کی سزا میں 03 ماہ کا اضافہ کر دیا جائے گا۔۔۔۔