پاکستان اس وقت آبادی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے، عبد القادر پٹیل 

پاکستان اس وقت آبادی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے، عبد القادر پٹیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر صحت  عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت آبادی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ عبد القادر پٹیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت آبادی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، پاکستان کی معاشی صورتحال بھی ہمارے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی بہتر صحت کیلئے سوچنا چاہیے، آج کی کانفرنس کا مقصد آبادی کو بڑھنے سے روکنا نہیں ہے توازن کی بات ہو رہی ہے۔ عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کو ہدایت کرتا ہوں کہ اس معاملے پر ایک فورم بنائیں، ہمارا دین نا صرف اس معاملے میں بلکہ تمام معاملات میں توازن کا درس دیتا ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ماں اگر بچے پر دوسال توجہ دے گی تو دونوں کی صحت بہتر رہے گی اور توازن بھی ہو گا۔
عبدالقادر پٹیل 

مزید :

علاقائی -