عدالتوں میں پیش ہونے کیلئے ہر جگہ جاتا ہوں،کیپٹن (ر)صفدر 

   عدالتوں میں پیش ہونے کیلئے ہر جگہ جاتا ہوں،کیپٹن (ر)صفدر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی(آئی ا ین پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کہا کہ حکومت میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ عدالتوں کا احترام نہ کیاجائے۔ راولپنڈی کچہری میں غداری کیس میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماکیپٹن ریٹائرڈصفدر سول جج عمران اکرم کی عدالت میں پیش ہوئے۔ کیپٹن ریٹائرڈصفدر کے ہمراہ ان کے وکیل بھی تھے۔ میڈیا سے غیررسمی بات کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ مجھ پر4سال پہلے ملک بھرمیں کیسزبنائے گئے تھے تاہم اب حکومت میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ عدالتوں کا احترام نہ کیاجائے۔ انھوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں مجھ پر3تھانوں کی حدود میں کیسز بنائے گئے،میں تو ملک بھر میں عدالتوں میں پیش ہونے کیلئے ہر جگہ جاتا ہوں۔
کیپٹن صفدر

مزید :

علاقائی -