امپورٹڈحکومت نے ہمیں من گھڑت کیسز میں پھنسایا،شاہ محمود قریشی
اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج پر جھوٹے مقدمات کا اندراج امپورٹڈ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن مظاہرین کو جبر و تشدد کا نشانہ بنانے والے احتساب سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ سمیت اپنے اداروں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت جھوٹی ایف آئی آر میں پیش ہوئی ہے جس پر ہمارے وکلا نے درخواست کی کہ ہماری ضمانت منظور کی جائے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی پنجاب میں ضمنی انتخابات کیخلاف منصوبہ بندی ہے کہ تمام رہنما کیسز میں ملوث ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہمیں من گھڑت کیسز میں پھسایا گیا لیکن ہم عدالت سے انصاف کی امید کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی