دھاندلی کیلئے ہر ہفتے چیف الیکشن کمشنر حمزہ اور مریم سے ہدایت لیتا ہے:عمران خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائدکیا ہے کہ ہر ہفتے چیف الیکشن کمشنر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور نا ئب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نوازسے ہدایت لیتے ہیں، یہ الیکشن کمیشن کوساتھ ملا کردھا ندلی سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔ گذشتہ روزکسانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب تک زراعت ٹھیک نہیں ہوگی اسوقت تک ملکی فوڈ سکیورٹی خطرے میں رہے گی، زراعت دنیا کا ایشوہے، یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے قحط کے خوف سمیت گندم کی قلت اور نرخوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے،مالک ارض و سماء نے پاکستان کوبے شمارنعمتوں سے نوازا ہے، اس لئے صرف زراعت پرتوجہ دے تو ملکی دولت میں اضافہ ہوسکتا ہے، آج کسانوں کے بْرے حالات ہیں، اگران کے حالات ٹھیک نہ کیے گئے تو ملک کو فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ درپیش ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا امپورٹڈ حکومت سے مجھے زیادہ ا مید نہیں،کیونکہ اس نے 60 روپے پٹرول، فی یونٹ بجلی 10 روپے بڑھا دی ہے، مہنگائی کا کسانوں پربہت اثر پڑیگا، اگر کسانوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی نہ دی تو فوڈ سکیورٹی ایشو بنے گا، کسانوں کی مدد تحریک انصا ف کے منشورمیں شامل ہے،ملک میں خوشحالی زراعت کے ذریعے آئیگی، ہماری حکومت نے کسانوں کوسبسڈی دی تھی، سیڈ، کاٹن، ڈی اے پی، یوریا پر ہم نے سبسڈی دی تھی، دنیا سے پانچ فیصد کم قیمت پر ہم یوریا بیچ رہے تھے، آج یوریا کی بوری کی قیمت بڑھ گئی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا ہماری حکومت میں فصلوں کی ریکارڈ پیداوارہوئی، اْمید کرتا ہوں الیکشن جلد ہو گا، امریکیوں نے اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے امپورٹڈ حکومت کو ہم پر مسلط کیا، پچھلے دوماہ میں بجلی کی قیمت اورلوڈشیڈنگ میں ا ضا فہ ہوا، ملک میں مہنگائی کم کرنے کیلئے حکو مت میں آنیوالوں نے مہنگائی بڑھانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،انہوں نے کہا یہ جن کے غلام ہیں ان کا ایجنڈا پورا کرنے آئے ہیں، بھار ت ا مریکہ کا اتحادی ہونے کے باوجود روس سے سستا تیل لے رہا ہے، ان میں جرات نہیں روس سے سستا تیل خریدیں۔انکا وزیرخزانہ کہتا ہے روس ہمیں آ کر کہے تیل خریدو، حالا نکہ بھا رت تیل، ہتھیار بھی روس سے لے رہا ہے لیکن غلاموں کو اجازت نہیں، بھارت نے روس سے سستا تیل لیکر اپنے عوام کو ریلیف بھی دے رہا ہے،یہ عوام کیلئے اقتدارمیں نہیں آئے، یہ صرف نیب اور ایف آئی اے میں اپنے کرپشن کیسز ختم کرانے آئے ہیں، انہوں نے کہا ان کے کیسز کی تحقیقات کرنیوالے ڈاکٹر رضوان، نوید، گلزار بھی ہارٹ اٹیک سے مر گئے، نیب پرشہبا زشریف کا بیٹھنا، بلے کودودھ کی رکھوالی دینے کے مترادف ہے، زرداری کے بھی سارے کیسزختم ہونگے۔عمران خان نے مزید کہا انہوں نے ہم سب پرمقد ما ت درج کروائے ہیں، یہ مافیا کا پرانا طریقہ کارہے۔ ہماری حکومت میں 30 سال بعد گروتھ ریٹ بہترہوا، پچھلے دو سا لو ں میں پاکستان کی دولت میں اضافہ ہوا، برسراقتدار ٹولے کے ہو تے ہوئے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، انہوں نے کسانوں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا آپ نے میرے ساتھ مل کرحقیقی آزادی کی تحریک چلانی ہے جب کال دونگا توآپ سب نے باہرنکلنا ہے۔ آج صحافیوں کو فون کرکے دھمکیاں دی جاتی ہیں، یہ جمہوریت نہیں، واشنگٹن سے جوحکم آئیگا انہوں نے ماننا ہے، ہم ان کیخلاف سیاست نہیں جہا د کر رہے ہیں، ان کے لیڈرزکے اربوں ڈالربیرون ملک پڑے ہیں، یہ پیسوں کے غلام ہیں۔
عمران خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) جمعیت علماء اسلام شیرانی گروپ نے پاکستان تحریک انصاف سے سیاسی معاملات پر اتحاد کا اعلان کر دیا۔ جے یو آئی شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں قاسم سوری، شاہ محمود قریشی، پیر نور الحق قادری، سینیٹر اعجاز چودھری سمیت شیرانی گرو پ کا 25 رکنی وفد بھی موجود تھا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پی ٹی آئی اور شیرانی گروپ کے مابین سیاسی اتحاد پر بھی گفتگو ہوئی۔دونوں جماعتوں کے مابین باہمی مشاورت سے سیاسی و انتخابی حکمت عملی مرتب کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر مولانا خان محمد شیرانی نے کہا اسلاموفوبیا کے تدارک کیخلاف جدوجہد مشترکات میں سے ہے، سماج و سیاست سے جبر و نفاق کا خاتمہ اہم ضرورت ہے، دونوں جماعتوں کے مابین رفاقت کو باہمی روابط و مشاورت سے نتیجہ خیز ایجنڈے کی صورت میں ڈھالیں گے۔عمران خان نے کہا جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ اور عمائدین کا خیر مقدم کرتا ہوں، ارفع مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد سیاست کا امتیاز ہے، تحریک انصاف روایتی سیاست سے بالاتر، اعلیٰ سیاسی و سماجی مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔
سیاسی اتحاد