ڈالر انٹر بینک میں 1.51اوپن مارکیٹ میں 2روپے مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار رہا۔انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 51 پیسے اضافے سے 203 روپے 86 پیسے رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے اضافے کے بعد 205 روپے رہا۔ ادھرسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 1134 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 879 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1236 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی کم ترین سطح 40833 رہی۔بازار میں گذشتہ روز 16 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 35 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 178 ارب روپے کم ہوکر 6849 ارب روپے رہی۔
ڈالر مہنگا