شوہر کیساتھ خوش ہوں، والدین دل بڑا کر کے مجھے اور ظہیر کو قبول کریں: دعا زہرا

شوہر کیساتھ خوش ہوں، والدین دل بڑا کر کے مجھے اور ظہیر کو قبول کریں: دعا زہرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)والدین کی مرضی کیخلاف شادی کرنیوالی دعا زہرہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کیساتھ خوش ہے۔ ایک ویڈیو انٹرویو میں دعا اور ظہیر کی جانب سے کئی انکشا فا ت کئے گئے ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں والدین سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے دعا نے کہا والدہ سے یہ نہیں کہا میں ان کیساتھ جانا چاہتی ہوں، والدہ نے جج سے جھوٹ بولا، والدین مجھے ملاقات کے دوران کہتے رہے جج سے کہو آپ ہمارے ساتھ جانا چاہتی ہو لیکن میں نے ان سے کہا میں ایسا نہیں چاہتی۔دعا نے مزید کہا میں نے والدہ سے کہا اگر آ پ چاہتی ہیں تو صلح کر لیں،تاہم والدہ نے کہا ہم ایسا کچھ نہیں کرینگے، بس آپ جج سے وہ کہو جو ہم کہہ رہے ہیں جس پر میں نے انکار کر دیا۔نشہ آور اشیا کے حوالے سے دعا زہرہ نے کہا مجھے کسی نے نشہ دیا، بلیک میل کیا نہ ہی زبردستی کوئی بیان دلوایا گیا، میں نے اپنی مرضی اور پسند سے شادی کا فیصلہ کیا۔اپنی عمر سے متعلق سوال پر دعا نے کہا والدین نے جو عمر برتھ سر ٹیفکیٹ میں لکھوائی وہ کم تھی، میری اصل عمر 17 سال ہے لیکن میرے والدین نے دو تین سال بڑھواکر لکھوائی، جو عمر میری میڈیکل ٹیسٹ میں آئی وہ بالکل ٹھیک ہے۔انٹرویو میں د عا زہرہ نے کہا ہم نے شادی اسلام کے مطابق کی، مانتی ہوں مجھ سے غلطی ہوئی جس پر معافی مانگتی ہوں اوروالدین سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ دل بڑا کر کے مجھے اور ظہیر کو قبول کر لیں، دعا نے مزیدکہا ظہیر کا کسی گینگ سے تعلق کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، انکی فیملی بہت اچھی ہے اور مجھے بہت خوش رکھا ہوا ہے۔اس موقع پر دعا کے شوہر ظہیر احمد نے کہا میں نے پنجاب سے ایف ایس سی پری میڈیکل کیا ہے اور میں اس کیساتھ موبائل کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہوں، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانیوالی باتوں کو ہم سب دیکھ کر  ہنستے تھے کہ ایسا کچھ نہیں جیسا دکھایا اور بتایا جا رہا ہے۔دعا زہرہ سے کیسے بات ہوئی اس حوالے سے ظہیرنے بتایا شروع میں ہم ’پب جی‘ پر ملے، اس کے بعد بات چیت شروع ہو گئی لیکن دعا کے گھر والوں نے اس کے گیم کھیلنے پر پابندی لگادی، ہم 3 سال 4 ماہ سے رابطے میں تھے، پھر ہم نے الگ گیمز میں بات چیت شروع کر دی اور بعد ازاں شادی کا فیصلہ کیا۔ ظہیر احمد کا کہنا تھا زیادہ گفتگو نہیں کرتا، میرے وکیل نے میڈیا پر کچھ بھی بولنے سے منع کر دیا تھا۔ اس نے اپنی ماہانہ آمدنی سے متعلق بتایا وہ 60 سے 80 ہزار کما لیتا ہے۔
دعا، ظہیر

مزید :

صفحہ اول -