مسلح ملزمان نے پمپ منیجر سے 44لاکھ روپے لوٹ لئے
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی کاروائی، پمپ منیجر سے 44لاکھ روپے لوٹ لئے، مزحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا، زخمی اسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے روہڑی پرانہ نیشنل ہائی وے پر 3 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل افراد نے ٹوٹل پیٹرول پمپ کے منیجر عامر حسین شیخجو کے اپنے گھر روہڑی سے 44 لاکھ روپے بینک لیکر جارہے تھا کہ راستے میں تین نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر رقم چھین کی کوشش کی دوران مزحمت گولیاں مارکر زخمی کر دیا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔مقامی افراد نے زخمی کو علاج کیلئے اسپتال پہنچایا۔