زہریلا شربت پینے سے  20سے زائد مزدور ہسپتال منتقل

  زہریلا شربت پینے سے  20سے زائد مزدور ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں کراچی بندرگاہ کے قریب زہریلا شربت پینے سے ٹرانسپورٹ اڈوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق واقعہ میری ویدر ٹاور کے قریب اسٹاک ایکسچینج کی گلی میں پیش آیا ہے۔ایدھی ترجمان کے مطابق مزدوروں نے گزشتہ رات شربت پیا تھا، جس کے بعد صبح تک ان کی حالت غیر ہونا شروع ہوگئی، اطلاع ملنے پر ایمبولینسز موقع پر بھیجی گئیں۔ترجمان کے مطابق رضاکاروں نے متاثر ہونے والے 22 افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔دوسری جانب سٹی ڈسٹرکٹ پولیس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے۔