حکومت کی تبدیلی سے پاکستان کو عملی طور پر غلام بنایا گیا، شہباز گل
اسلام آ باد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ حکومت کی تبدیلی سے پاکستان کو عملی طور پر غلام بنایا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز گل نے کہا کہ روسی سفیر کا بیان تھا کہ پاکستان میں رجیم چینج آپریشن سازش کے پیچھے کون تھا اور پاکستان میں اسکے تانے بانے کہاں ملتے ہیں، اس پر کسی کو ابہام نہیں۔ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ لڑائی کے بعد کسی ملک پر قبضہ کرنا پرانی حکمت عملی ہے، بکاو لوگوں کو خرید کر حکومت کی تبدیلی سے پاکستان کو عملی طور پر غلام بنایا گیا ہے۔
شہباز گل