صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کا تاریخی بجٹ پیش کیا: انور زیب 

صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کا تاریخی بجٹ پیش کیا: انور زیب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰۃ وعشر،سماجی بہبود،خصوصی تعلیم اورترقی خواتین انورزیب خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کا تاریخی بجٹ پیش کیا ہے جس میں معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح وبہبود اور ترقیاتی کاموں کا خاص خیال رکھا گیا ہے صوبائی بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر انورزیب خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا خصوصی افراد کی کو مرکزی دھارے میں لانے اور inclusive education کی طرف بڑھنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن جائیگا خصوصی افراد کی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کی ازسر نو تشکیل  کی جائے خصوصی افراد کی تعلیم کے پروگرام کی ترقی کیلیے ابتدائی وثانوی تعلیم اور سماجی بہبود کے محکموں کے درمیان MoUپر جلد دستخط کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک ماحول کیلیے کوششیں جاری رہیگی اس سلسلے میں منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کیلیے 18کروڑ روپے مختص  کئے گئے ہیں پشاور میں نشے کے عادی افراد کے بحالی مراکز کی گنجائش پہلے ہی 100سے بڑھاکر 1000کردی گئی ہے خواتین کو بااخیتار بنانے کیلیے 3.5 ارب روبے مختص کئے گئے 2.4ارب روپے SMEs, BoK,SAAF اور RAAST فنانسنگ اسکیم میں خواتین کے حصہ کیلیے، 54کروڑ روپے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں خواتین کیلیے انڈورگیمز کی سہولت کیلیے اقدامات کئے جائینگے 34کروڑ روپے خواتین یونیورسٹیز کیلیے، 10 کروڑ روپے خواتین کی فلاح وبہبود کیلیے کرنٹ بجٹ سے,5.5 کروڑ روپے خواتین کو ہنر مند بنانے کیلیے مراکز کے قیام اور 5کروڑ روپے خواتین کے تحفظ کیلیے  مختص کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ضم شدہ علاقوں میں خواتین کی مہارت کی ترقی کے مراکز, سوات، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان میں 3 ماڈل ووکیشنل سنٹر اور وویمن کرائسز سنٹر پشاور کی تعمیر، بزرگ شہریوں کیلیے بجٹ میں 10 کروڑ روپے مختص کئے ہے جبکہ خواجہ سراؤں کو مرکزی دھارے میں لانے کیلیے 5کروڑ ر روپے بجٹ میں رکھے گئے ہے۔