عیدالاضحی10جولائی اور عاشورہ محرم 8 اگست ہوگا، ماہر فلکیات
کراچی(سٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ اور فلکیاتی علوم کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالاضحی 10جولائی اتوار اور عاشورہ محرم8اگست پیرکو ہوگا۔ انھوں کہا کہ29جون کو اسلامی تاریخ بھی29ہی ہوگی جب اس روز سورج غروب ہوگا تو چاند کی پوزیشن یعنی آلٹی ٹیوٹ 5ڈگری سے کم ہوگا اور سورج اور چاند کے ڈوبنے کا دورانیہ(وقفہ) 30منٹ ہوگا۔لہٰذاچاند نظر نہیں آسکے گا چناچہ یکم ذی الحج یکم جولائی اور 10جولائی کو عید الاضحی ہوگی جب کہ یکم محرم 30جولائی اور عاشورہ 8 اگست کو ہوگا۔