ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد مین بجلی 3.99روپے فی یونٹ مزید مہنگی 

  ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد مین بجلی 3.99روپے فی یونٹ مزید مہنگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

     اسلام آباد(آئی این پی)  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے 4  روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔  نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 31 مئی 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل مارچ کا ایف سی اے صارفین سے 2 روپے 86 پیسے چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک مہینے کے لیے تھا۔اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت 1 روپے 13 پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا جس کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا اور اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
بجلی مہ

مزید :

صفحہ اول -