10ارب روپے سے زیادہ لاگت کی مفت ادویات فراہم کی جائیگی
پشاور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ عوام کے لئے 10ارب روپے سے زیادہ لاگت کی مفت ادویات فراہم کی جائیگی، جس میں صوبے کی تاریخ میں پہلی بار مفت او پی ڈی ادویات کی فراہمی بھی شامل ہیں، اسی طرح لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کی خدمات کی کوریج بڑھانے کے لئے 50کروڑ روپے مختص کی گئی ہے جس کے تحتنئے مالی سال کے دوران 3500ایل ایچ ڈبلیوز بھرتی کی جائیبگی۔