وزیر خارجہ بلاول بھٹو 2روزہ دورے پر ایران روانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ بلاول بھٹو 2روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے ہیں ،چیئر مین پیپلز پارٹی کا یہ پہلا ایران کا دورہ ہے ۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق وزیر خارجہ دورے کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات بھی کریں گے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اوراہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر اہم حکومتی شخصیات بھی شامل ہوں گی۔