بجٹ میں لاہور کیلئے 60ارب  روپے مختص،پنجاب پولیس کو ڈیڑھ کھرب روپے کا بجٹ ملے گا

 بجٹ میں لاہور کیلئے 60ارب  روپے مختص،پنجاب پولیس کو ڈیڑھ کھرب روپے کا بجٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) مالی سال 2022-23ء کے صوبائی بجٹ میں پنجاب حکومت نے صوبے کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے اور اس مد میں پنجاب حکومت نے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور کیلئے 60 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ جو پنجاب کے دیگر اضلاع کے مختص کئے گئے بجٹ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نئے مالی سال کے دوران صوبے میں 2کھرب 33 ارب روپے کے نئے ترقیاتی منصوبے بھی شروع کرے گی۔پنجاب حکومت نے صوبے سے جرائم کے خاتمے اور پنجاب پولیس کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈیڑھ کھرب روپے مختص کئے ہیں۔ جو گزشتہ مالی سال کے پولیس بجٹ کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ 
لاہور بجٹ

مزید :

صفحہ اول -