جیلوں میں بند قیدیوں کیلئے 6 ارب سے زائد کی رقم مختص

جیلوں میں بند قیدیوں کیلئے 6 ارب سے زائد کی رقم مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار حکومت کو قیدیوں کی فلاح و بہبود کا خیال آ ہی گیاپنجاب حکومت نے جیلوں میں بند قیدیوں کیلئے 6 ارب سے زائد رقم مختص کر دی تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نشے کی لت میں مبتلا قیدیوں کیلئے بحالی مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، مظفر گڑھ، شاہ پور اور میانوالی جیلوں میں نئی بیرکا تعمیر کی جائیں گی اسطرح پنجاب کی تمام جیلوں میں کورٹ رومز کی تعمیر کو بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کر لیا گیاجبکہ پنجاب کی جیلوں میں ملاقاتوں کیلئے بہترین کمرے تعمیر کیے جائیں گے گنجائش سے زائد قیدیوں کی سہولت کیلئے 10 ہزار نئی بیرکس تعمیر ہونگی اور پرزن مینجمنٹ اینڈ  انفارمیشن سسٹم کیلئے بھی فنڈز مختص کر دیئے گئے
قیدی سہولیات

مزید :

صفحہ اول -