پنجاب حکومت کا تمام ہسپتالوں، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنیکا اعلان 

پنجاب حکومت کا تمام ہسپتالوں، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت کی طرف سے محکمہ صحت کے لئے بجٹ 23-2022 میں ترقیاتی بجٹ  125 ارب 34 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ، صحت کارڈ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کا قیام موجودہ حکومت کے انقلابی اقدامات ہونگے آئندہ مالی سال میں صحت کے شعبہ کے لئے مجموعی طور پر 470 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو پچھلے سال سے 27 فیصد زیادہ ہیں پی کے ایل آئی عوامی فلاح کاانقلابی منصوبہ کے لئے 5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔پنجاب حکومت کا یکم جولائی سے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ اسی طرح کینسر کے غریب مریضوں کے لئے مفت ادویات فراہم کرنے کا اعلان شعبہ صحت کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے لئے 21 ارب روپے مختص پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترقیاتی بجٹ میں 3 ارب 87 کروڑ روپے سے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا اجراء، 3 ارب روپے کی لاگت سے ہیلتھ کونسلز میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کی یقین دھانی5 ارب 80 کروڑ کی لاگت سے ہسپتالوں میں عدم دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی، عمارتوں کی مرمت و بحالی اور طبی آلات کی فراہمی کے اقدامات3 ارب 10 کروڑ روپے جاری منصوبہ جات اور 2 ارب 70 کروڑ روپے نئے منصوبہ جات کے لئے مختص ایک ارب روپے سے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں CT Scan اور 2 ارب روپے سے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں MRI کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ۔90کروڑ روپے سے میڈیکل سٹور ڈپو کا قیام، 40 کروڑ روپے جیلوں میں قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی 2ارب روپے کی خطیر رقم انفکشن کنٹرول اینڈ کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول پروگرام کے لئے مختص شعبہ صحت کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر 151 ارب 50 کروڑ روپے مختص، بچھکے سال کے بجٹ میں 93 فیصد زیادہ صحت کارڈ کے علاوہ 5 ارب کی لاگت سے ہسپتالوں کی بحالی کا پروگرام ارب روپے کی لاگت سے 4 اضلاع میں DHQ ہسپتالوں کے پرانے بلاکس کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقل ارب روپے سے میڈیکل کالجز کے ہاسٹلز کی اپگریڈیشن کے لئے رکھے گئے ہیں۔جبکہ 90کروڑ روپے کی لاگت سے وینٹیلیٹرز کی فراہمی ملتان میں 50 کروڑ روپے کی لاگت سے 70 بستروں پر مشتمل سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا نارووال اور اوکاڑہ میں نئے میڈیکل کالجز کا قیام ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔نرسنگ سکولوں کی اپ گریڈیشن، 2ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے نرسنگ کالجز کو بنیادوی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ پی کے ایل آئی نرسنگ یونیورسٹی کے قیام کے لئے 3 ارب 50 کروڑ کے منصوبہ کا آغاز۔ آئندہ مالی سال میں ایک ارب روپے مختص کئے گئے۔
مفت ادویات

مزید :

صفحہ اول -