لاہور کے علاقے جی او آر فیصل ٹاﺅن سے سرکاری افسر کی پھندا لگی لاش برآمد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارلحکومت کے علاقے جی او آر فیصل ٹاﺅن میں سرکاری افسر کی پھند ا لگی ہوئی لاش ملی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران رضا کی لاش فلیٹ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ، شواہد ، میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں واقعہ کی وجوہات کا تعین ہو گا ۔