وزیر خارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ دورے پر ایران روانہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو 2 روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے جہاں وہ ایرانی ہم منصب ڈاکٹر امیر عبدالہیان سے ملاقات کرینگے ۔
ایرانی ہم منصب کی دعوت پر ایران کا دورہ کرنے والے وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرینگے ، بلاول ایرانی صدر سمیت حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے جن میں خطے کی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات زیر غور آئیں گے ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کل مشہد کا دورہ کریں گے جہاں فاعلیٰ سطح کے وفود کے مذاکرات میں تجارت ، اقتصادی تعلقات ، ایران سے بجلی کی فراہمی ، سرحدی ذریعہ معاش ، ریل اور روڈ سے رابطے ، زائرین کو سہولیات کی فراہمی سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔