وارڈن کیجانب سے ماں کو سالگرہ کی مبارکباد کی اجازت نہ دینے پر بیٹے نے ہاسٹل میں خودکشی کرلی

وارڈن کیجانب سے ماں کو سالگرہ کی مبارکباد کی اجازت نہ دینے پر بیٹے نے ہاسٹل ...
وارڈن کیجانب سے ماں کو سالگرہ کی مبارکباد کی اجازت نہ دینے پر بیٹے نے ہاسٹل میں خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ہوسٹل انتظامیہ کی جانب سے ماں کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کیلئے فون کال کرنے کی اجازت نہ دینے پر بیٹے نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی رات کو پیش آیا جہاں 14 سالہ پورواج  نے ریاست کرناٹکا کے  ایک ہوسٹل میں انتظامیہ کی جانب سے ماں کو سالگرہ کی مبارک باد کی اجازت نہ دینے پراپنی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق پورواج نے ہاسٹل کے وارڈن سے موبائل فون مانگا تھا تاکہ وہ اپنی ماں سالگرہ کی مبارک باد دے سکے  تاہم  وارڈن نے اسے فون دینے سے انکار کردیا تھا  جس کے بعد اس نے کمرے میں جاکر   پنکھے سے لٹکا کر   خود کشی کرلی۔

جیو نیوز کے مطابق  بعد ازاں ہاسٹل میں موجود دیگر طلبہ نے اتوار کی صبح پورواج کو مردہ پایا اور ہاسٹل انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکے کے کمرے سے ایک تحریری پیغام بھی ملا ہے جس میں اس نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک باد دی اور کہا کہ میں آپ سے بہت دور جارہا ہوں۔پولیس کے مطابق لاش والدین کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔