منشیات کیس میں گرفتار شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آگیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور کو منشیات کے مبینہ استعمال کے الزام میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر بھیما شنکر گلڈ نے بتایا کہ سدھانت کپور سمیت دیگر چار ملزمان کو پولیس کے سامنے مزید کارروائی کیلئے پیش ہونا پڑے گا۔سدھانت کپور کی میڈیکل رپورٹ مثبت آنے پر انہیں گرفتار کیا گیا اور قانونی کارروائی کے مطابق انہیں جوڈیشل تحویل میں لیا جاسکتا ہے۔
شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو گزشتہ روز مبینہ طور پر منشیات کے معاملے میں بنگلور میں حراست میں لیا گیا تھا۔شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کو اتوار کی رات بنگلور کے پارک ہوٹل میں منعقدہ ایک پارٹی میں ڈی جے کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے مبینہ طور پر منشیات کا استعمال کیا۔
دوسری جانب بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار شکتی کپور نے این سی بی کے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے ماننے سے انکار کردیا تھا کہ ان کا بیٹا منشیات استعمال کرتے ہوئے پایا گیا ہوگا۔یاد رہے کہ شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور نے بھاگم بھاگ، چپ چپ کے اور بھول بھولیا جیسی مشہور فلموں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔