اگر سپیکر پنجاب اسمبلی آئی جی کو نہیں بلا سکتے تو پھر اسمبلی میں شادیوں کے فنکشن کرالیں ، کچھ آمدن ہو جائے گی ، فواد چودھری
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اگر سپیکر پنجاب اسمبلی آئی جی کو نہیں بلا سکتے تو پھر اسمبلی میں اجلاسوں کی بجائے شادیوں کے فنکشن کرالیں ، اس سے کچھ آمدن ہو جائے گی ۔
پارلیمانی نظام میں کیا یہ بحث بھی ہو سکتی ہے کہ کوئ انتظامی افسر اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا؟اگر پنجاب اسمبلی اسپیکر اور IG کو نہیں بلا سکتی تو ایسی پھر اس ہال میں اسمبلی اجلاسوں کی بجائے شادیوں کے فنکشن کرا لیں اس حکومت کے جو معاشی حالات ہیں کم ازکم صوبائ حکومت کو کچھ آمدن ہو جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 14, 2022
فواد چودھری نے مزید کہا کہ کیا پارلیمانی نظام میں یہ بحث بھی ہو سکتی ہے کہ کوئی انتظامی افسر اسمبلی پیش نہیں ہوگا؟۔
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی فواد چودھری نے کہا کہ عوام اور اداروں میں اتفاق ہے کہ 30 سال کیلئے ملک بلاول اور مریم کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، پاکستان میں گورننس وزیر اعلیٰ کے پاس ہے ، وزیر اعلیٰ کے پاس پیسہ وفاق سے زیادہ ہوتا ہے ، وفاق تو قرض پر کام چلاتا ہے ، فوج نے بڑی قربانی دی ہے ، ہر سال ان کا بجٹ کم ہو رہاہے ، بجٹ کم ہونے سے خطرات بڑھ رہے ہیں ۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ شہباز شریف کیوں فیل ہو گئے کیونکہ وفاقی وزرا کی کوئی حیثیت ہی نہیں ۔ زرداری نے سندھ اور نواز شریف نے پنجاب کو اپنی سلطنت بنا رکھا ہے ۔