پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، انگلینڈ ٹیم کے دورہ سے متعلق اہم گفتگو 

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، انگلینڈ ٹیم کے ...
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، انگلینڈ ٹیم کے دورہ سے متعلق اہم گفتگو 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی ہائی کمشنر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا سے قذافی سٹیڈیم میں ملاقات کی ہے جس دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق رمیز راجا نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک انگلینڈ سیریز کی میزبانی کیلئے پر جوش ہیں ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے ، انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کیلئے پاکستان آ نا چاہتے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے اردو بولتے ہوئے کہا کہ مجھے انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی بڑی خوشی ہے کیونکہ انگلش ٹیم 17سال بعد پاکستان آ رہی اور ایسا 2بار ہو گا پہلی بار میں 7ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دوسری بار 3ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان 75 سالہ دوستی کا بھی جشن منا رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -