لیڈرشپ کا مؤقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، میجر جنرل بابر افتخار کا اہم بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے، اللہ انہیں صحت دے، لیڈرشپ کا مؤقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آجانا چاہیے، واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی نے کرنا ہے۔
آرمی چیف نے چین کا اہم دورہ کیا، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سی پیک کی سیکیورٹی پاک فوج کو دی گئی، سی پیک کی سیکیورٹی میں کوئی کمی آنے نہیں دی۔
پرویز مشرف کو واپس لانے کیلئے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا، فیصلہ ان کی فیملی کو کرنا ہے۔ ان کی فیملی کے جواب کے بعد انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔