باڑہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق
خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) باڑہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق باڑہ کے علاقے میں مخالف نے جائیداد کے جھگڑے پر مشتعل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
حملہ آور اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہو گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔