جارج ماریو برگوگلیو عیسائیوں کے نئے پوپ منتخب

جارج ماریو برگوگلیو عیسائیوں کے نئے پوپ منتخب
جارج ماریو برگوگلیو عیسائیوں کے نئے پوپ منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویٹی کن (مانیٹرنگ ڈیسک) ارجنٹائن کے جارج ماریو برگوگلیو کو عیسائیوں کا نیا روحانی پیشوا (پوپ) منتخب کر لیا گیا ہے، نئے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کہلائیں گے۔ دو دن جاری رہنے والے اجلاس میں 76 سالہ ماریو برگوگلیو کا انتخاب کیا گیا ہے جن کا تعلق ارجنٹائن سے ہے اور 266 ویں پوپ منتخب کئے گئے ہیں۔ نئے پوپ کا انتخاب ہونے پر سینٹ پیٹرز چرچ کے باہر موجود لاکھوں عقیدت مندوں نے جشن منایا اور پوپ سے عقیدت کا اظہار کیا۔ جارج ماریو برگوگلیو 17 دسمبر 1936ءکو پیدا ہوئے، 1998ءسے بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے اور 2001ءمیں کارڈنیل بنے۔