حکومت سندھ نے جاتے جاتے جیالوں کی ”سن “لی

حکومت سندھ نے جاتے جاتے جیالوں کی ”سن “لی
حکومت سندھ نے جاتے جاتے جیالوں کی ”سن “لی

  

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محکمہ خزانہ سندھ نے جاتے جاتے بھی بھرتیاں کر ڈالیں اور محکمہ خزانہ میں درجنوں جیالوں کو نوکریوں کے آرڈرز جاری کردئیے گئے، جبکہ ایکسائز، بلدیات سمیت دیگر محکموں میں بھی بھرتیوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق درجنوں جیالوں نے محکمہ خزانہ میں جوائننگ بھی دے دی ہے۔ جیونیوز کے مطابق وزیر خزانہ کے رشتہ دار کو بھی محکمہ خزانہ میں نوکری دے دی گئی ہے۔

مزید :

حیدرآباد -