وزیرمملکت شیخ وقاص اکرم بھی گئے ۔ ۔ ۔

وزیرمملکت شیخ وقاص اکرم بھی گئے ۔ ۔ ۔
وزیرمملکت شیخ وقاص اکرم بھی گئے ۔ ۔ ۔

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماءاور وزیرمملکت برائے محنت و افرادی قوت شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ ماڈل ٹاﺅن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے شیخ وقا ص اکرم نے ملاقات کی اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اُنہوں نے کہاکہ پانچ سال سے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں، کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم کی ن لیگ میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔قومی اسمبلی کے رکن شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کا نہایت شکرگزارہوں، ہمارے درمیان کچھ دن پہلے جوغلط فہمیاں تھیں وہ اب دورہو گئی ہیں۔ہم نظریاتی طورپر مسلم لیگی ہیں،میاں صاحب کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، پاکستان اور مسلم لیگ ن کی بہتری کے لیے کام کرناچاہتے ہیں۔ملاقات کے دوران جھنگ میں ایک یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیاگیا۔وزیرمملکت برائے محنت و افراد ی قوت شیخ وقاص اکرم جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89جھنگ فور سے دومرتبہ کامیاب ہوچکے ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -