کراچی میں دو بھائیوں سمیت تین افراد کی بوری بند لاشیں برآمد، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی میں دو بھائیوں سمیت تین افراد کی بوری بند لاشیں برآمد، فائرنگ سے ایک ...
کراچی میں دو بھائیوں سمیت تین افراد کی بوری بند لاشیں برآمد، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں جمعرات کی صبح فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چارافراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ملیر ندی سے دو افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور مقتولین دونوں سگے بھائی ہیں ۔ حکام کے مطابق وحید اور عبداللہ کو گذشتہ روز اغواءکیاگیا اور وہ چمن کالونی کھوکھراپار کے رہائشی ہیں ۔ اُدھر ملیر کی ماڈل کالونی میں نامعلوم افراد سے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاجبکہ سپرہائی پر احسن آباد موڑ کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ہے ۔

مزید :

کراچی -