خیبرپختونخواہ میں چھتیں گرنے سے دو بچے جاں بحق، چارزخمی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختوخواہ کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے چھتیں گرنے سے دو بچے جاں بحق اور ایک مرد سمیت چار زخمی ہوگئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق چارسدہ کے علاقے شبقدر ترخہ میں مکان کی چھت گرنے سے چار سالہ بچہ جبکہ مردان کے مورچہ کلے میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔اُدھرنوشہرہ میں پبی کے علاقے جندوبانڈہ کے مقام پر چھت گرنے سے باپ ، بیٹا اور بیٹی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔پشاور کے پھندو چوک میں انقلاب روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی ملبے تلے دب گئی جسے نکالنے کیلئے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں ۔