رخصتی سے پہلے ’ نا ہنجار ‘ کا ’ بابل‘ کے منہ پہ طمانچہ

رخصتی سے پہلے ’ نا ہنجار ‘ کا ’ بابل‘ کے منہ پہ طمانچہ
 رخصتی سے پہلے ’ نا ہنجار ‘ کا ’ بابل‘ کے منہ پہ طمانچہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کے آخری دنوں میں نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے پچپن پسیے اضافے کی منظوری دیدی تاہم کراچی الیکٹر ک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی ) اور پچاس یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنیوالے صارفین اِس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے ۔ نیپرا نے یہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں جنوری کے لیے کیاہے ۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی سماعت کے دوران نیپرا کو بتایاگیاکہ جنوری میں بجلی کی فی یونٹ لاگت دس روپے پچپن پیسے رہی ۔

مزید :

بزنس -