کامران فیصل کیس کی فارنزک رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش،سماعت ملتوی

کامران فیصل کیس کی فارنزک رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش،سماعت ملتوی
کامران فیصل کیس کی فارنزک رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش،سماعت ملتوی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو(نیب ) کے افسر کامران فیصل کی ہلاکت کے بارے میں پنجاب فارنزک ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس پر عدالت نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے سماعت26مارچ تک ملتوی کردی ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کامران فیصل ہلاکت کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت پنجاب فارنزک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سربمہر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مزید سماعت کریں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -