کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلہ، ایک دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلہ، ایک دہشت گرد ہلاک
 کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلہ، ایک دہشت گرد ہلاک

  

کراچی ( ما نیٹرنگ ڈیسک) منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں پولیس مقابلہ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا ایک کارکن ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے ۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڑھوکے مطابق ملزمان گاڑی میں بارود بھر رہے تھے کہ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی کارراوئی کی جس میں ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا۔انہوں نے کہا ہلاک ہونے والے ملزم کا نام قاری بلال عرف ضرارہے جو کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا کمانڈر ہے جبکہ تین ملزمان فرار ہو گئے ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

مزید :

کراچی -