مزید تین اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفے منظور، نوٹیفکیشن جاری

مزید تین اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفے منظور، نوٹیفکیشن جاری
مزید تین اراکین پنجاب اسمبلی کے استعفے منظور، نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے سپیکر رانا اقبال نے پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ قائد اعظم اور یونیفکیشن بلاک کے تین ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے جس کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پرویز رفیق ،میاں شفیع محمد اور عائشہ جاوید کے استعفے منظور کر لئے گئے ہیں۔پیپلزپارٹی کے اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی پرویز رفیق نے سانحہ بادامی باغ کے خلاف احتجاجا پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیا جبکہ مسلم لیگ قائد اعظم کے میاں شفیع محمد پارٹی چھوڑنے کے لئے مستعفی ہوئے۔عائشہ جاوید نے یونیفکیشن بلاک کے باعث استعفی دیا۔دنیا نیوز کے مطابق تین ارکان کے استعفے منظور ہونے سے اب پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں کی تعدا د چوبیس ہوگئی ہے۔

مزید :

لاہور -