ایبٹ آباد آپریشن ویکسین مہم ، ہائیکورٹ نے معطل لیڈی ورکرز کو ملازمت پر بحال کردیا

ایبٹ آباد آپریشن ویکسین مہم ، ہائیکورٹ نے معطل لیڈی ورکرز کو ملازمت پر بحال ...
ایبٹ آباد آپریشن ویکسین مہم ، ہائیکورٹ نے معطل لیڈی ورکرز کو ملازمت پر بحال کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ کے سرکٹ بنچ ایبٹ آباد نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے معاون ڈاکٹر شکیل آفریدی کی ویکسین مہم کیلئے کام کرنے والی سترہ معطل لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ملازمتوں پر بحال کردیا۔ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس سیٹھ وقار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے معطل نرسوں کی دائر درخواست کی سماعت کی۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کے وکیل ساجد علی اعوان ایڈووکیٹ نے مو قف اختیار کیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے سربراہان کے حکم پر ویکسین مہم کیلئے کام کیا، اُنہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کسی اور مفادات کیلئے کام کر رہا ہے۔ ساجد علی اعوان کا کہنا تھا کہ ان خواتین پر غداری کابے بنیاد الزام لگا یا جا رہا ہے لہٰذا فاضل عدالت معطل لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ان کی ملازمتوںپر بحال کرے۔فاضل عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے تمام سترہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ان کی ملازمتوں پر بحال کرنے کا حکم دیا۔

مزید :

انسانی حقوق -