سانحہ عباس ٹاﺅن کے دو مبینہ ملزمان گرفتار، تین کی تلاش جاری

سانحہ عباس ٹاﺅن کے دو مبینہ ملزمان گرفتار، تین کی تلاش جاری
سانحہ عباس ٹاﺅن کے دو مبینہ ملزمان گرفتار، تین کی تلاش جاری

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ عباس ٹاﺅن میں ملوث دو مبینہ ملزمان کو حراست میں لے لیاگیاجبکہ تین مفرور ملزمان کیلئے کراچی کے اورنگی ٹاﺅن میں چھاپہ ماراگیا۔ ذرائع کے مطابق نادرن بائی پاس پر افغان بستی میں سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارکر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے عالم شیر گروپ کے کارکن اور عباس ٹاﺅن دھماکے میں ملوث دو افراد کو حراست میں لے لیاہے جن کی شناخت منصور اور انعام اللہ محسو د کے نام سے بتائی گئی ہے ۔ جیونیوز کے مطابق سانحے کے تین ملزمان مفرور ہیں جن میں بشیر، لالے اور پنجابی شامل ہیں ۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اورنگی ٹاﺅن میں چھاپہ ماراگیاتاہم کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

مزید :

کراچی -