لاہور:مال روڈ پر ڈکیتی ،مزاحمت پر منی چینجر جاں بحق

لاہور:مال روڈ پر ڈکیتی ،مزاحمت پر منی چینجر جاں بحق
لاہور:مال روڈ پر ڈکیتی ،مزاحمت پر منی چینجر جاں بحق

  

 لاہو ر(ما نیٹرنگ ڈیسک) مال روڈ پر ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے منی چینجر کو ہلاک کردیا،ڈاکو 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول عامر بشیر رکشہ پر پچاس لاکھ روپے لے کرمال روڈ پر جارہا تھا ، ہائی کورٹ چوک پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکووں نے عامر بشیر کو گھیر لیا اور رقم لوٹنے کی کوشش کی ، مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس سے عامر بشیر شدید زخمی ہوگیا،اسے فوری طور پر میو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہاںپہنچ کر وہ انتقال کر گیاجبکہ ڈاکو رقم چھین کر فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق مقتول عامر بشیر کی جیب میں دو لاکھ روپے محفوظ رہ گئے،پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

مزید :

لاہور -